
شہری اب غیر کسی ذاتی حاضری کے اپنے یونین کونسل کو براہِ راست پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست جمع کروا سکیں گے۔
ابتدائی طور پر یہ سہولت چکوال، جہلم، اور ننکانہ صاحب کے یونین کونسلز میں دستیاب ہے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رجسٹریشن کے عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں سے ہی ضروری دستاویزات مکمل کر سکیں۔
واضح رہے کہ یہ نیا نظام مرحلہ وار پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حکام کا خیال ہے کہ اس ڈیجیٹل تبدیلی سے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی اور یونین کونسل دفاتر پر کام کا بوجھ بھی کم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا
نادرا حکام نے مزید بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن سے ریکارڈ کی درستگی اور بہتر مینجمنٹ ممکن ہوگی اور جب ضرورت پڑے تو سرکاری ریکارڈ تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ اقدام حکومت کی عوامی خدمات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔