پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا
ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لیے نئی تنظیم پاراکے قیام کا اعلان کر دیا
ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے تنظیم پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (پارا) کے قیام کا اعلان کیا/ فوٹو سنو نیوز
کراچی: (سنو نیوز) ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لیے نئی تنظیم "پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن" (پارا) کے قیام کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کراچی پریس کلب میں ایوی ایشن رپورٹرز کے کراچی میں یونے والے ایک تعارفی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں سنو نیوز کے ایوی ایشن رپورٹر ارشاد سنجرانی، جاوید اصغر چوہدری، آفتاب خان، افضل ندیم ڈوگر، ایوب جان سرہندی، صلاح الدین، رانا خالد محمود، عبدالرحمان، ثمر عباس، ملک آفتاب حسین، سید وسیمم، خورشید رحمانی، رضوان احد خان، زاہد کھوکھر اور بصلاح الدین علی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پارا) کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ ایوی ایشن تنظیم کے ڈھانچہ کی تشکیل، آئین سازی اور دیگر امور کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی قائم کی گئی جس میں ایوب جان سرہندی، افضل ندیم ڈوگر، آفتاب خان، ارشاد سنجرانی، صلاح الدین، سید وسیم، رانا خالد، ثمر عباس، عبدالرحمن اور زاہد کھوکھر شامل ہوں گے۔

ایڈہاک کمیٹی کے کنوینئر جاوید اصغر چوہدری ہوں گے۔ ایڈہاک کمیٹی جلد انتخابات کا اعلان کرے گی۔ تنظیم کا آئندہ اجلاس 18 اگست کو منعقد ہوگا۔