پی ٹی آئی میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر عہدے سے فارغ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا
عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹایا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، پی ٹی آئی کے تمام شعبوں اور عہدیداروں کو اس نوٹیفکیشن کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے نام پیغام جاری کردیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے پیغام بھیجا گیا ہے، جس میں استدعا کی گئی کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے، سیاسی میدان کو خالی چھوڑنا غلط ہوگا اور ہمیں سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ضمنی انتخابات میں حصہ لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کا موقف ہے کہ الیکشن میں شرکت کے ذریعے ہی عوام کو اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں عوامی حمایت کو مزید تقویت ملے۔ انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مخالفین کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکے۔