پنجاب میں جنگلات بڑھانے کا منصوبہ، شجر کاری مہم کا آغاز
Punjab afforestation plan
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کاآئندہ پانچ سال میں صوبے میں جنگلات کا رقبہ دگنا کرنے کے لیے سب سے بڑی شجرکاری مہم آغاز کرنے کا اعلان ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسموگ ختم کرنے و ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے کے تحت فوریسٹ آپریشنل کانفرنس 2025ء لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں پنجاب میں جنگلات کا رقبہ دگنا کیا جائے گا۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ فوریسٹ ایکٹ 1927 میں تبدیلی ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی حالات کے مطابق نیا قانون بنایا جا سکے ۔ محکمہ جنگلات کو ایک نگران ادارے سے بڑھا کر ایسا ادارہ بنایا جائے گا جو ماحولیاتی مسائل کا حل نکالے اور زمین کے بہتر استعمال میں راہنمائی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کاایگریکلچرانٹرنشپ پروگرام کی تاریخ میں توسیع

ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق پنجاب کی سب سے بڑی شجر کاری مہم 2025 تا 26 میں جاری ہے۔ اس سال برسات کے موسم میں دو کروڑ جبکہ اگلے سال برسات میں تین کروڑ 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی نیز آبادی میں اضافہ اور زمین کے استعمال جیسے مسائل پر بھی بات ہوئی۔ کانفرنس میں (WWF,FAO,IUCIN ) پاکستان اور ملکی ماہرین نے شرکت کی اور جنگلات کے تحفظ اور قانون سازی کے لیے تجاویز پیش کیں۔