پنجاب کاایگریکلچرانٹرنشپ پروگرام کی تاریخ میں توسیع
Punjab agricultural internship
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے ایگریکلچرل انٹرنشپ پروگرام کی درخواستوں کی آخری تاریخ 15 اگست 2025ء کردی ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب نے ایگریکلچر انٹرنشپ پروگرام کے لیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ تاہم اب نئی ڈیڈ لائن 15 اگست 2025ء مقرر کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنا اورشعبے میں ان کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے ۔

پروگرام کے ذریعے منتخب افراد کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا اور انہیں زرعی منصوبوں اور جدید تکنیکوں پرعملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پارکنگ مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

 اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست دہندہ کے پاس بی ایس سی آنرز ایگریکلچر یا ایگریکلچرل انجینئرنگ کی ڈگری ہونا ضروری ہے ،عمر کی حد 25 سال یا اس سے کم ہو اور پنجاب کے رہائشی ہونے چاہیے۔ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ تاریخ کو آگے بڑھانے کا مقصد زیادہ نوجوانوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔