مریم نواز کے نام پر پرفیوم لانچ کر دیا گیا
Maryam Nawaz perfume
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ایک وکیل نبا بختیار نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نام پر Maryam’s Blendنامی پرفیوم متعارف کرادیا ۔

نبا بختیار نے کہا کہ وہ مریم نواز کی قیادت سے متاثر ہوکر یہ خوشبو لانچ کر رہی ہیں۔ اور کہا کہ مجھے میڈم کی قیادت سے محبت ہو گئی ہے۔

اس پرفیوم کی پیکنگ پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے اور اسے وقار اور اعتماد کی علامت کے طور پر مارکیٹ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے سوشل میڈیا پر اس خراجِ تحسین کا مسکراتے ہوئے جواب دیااور کہا کہ  مجھے بھی ایک چاہیے۔ یہ خبر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مریم نواز کے حامیوں نے اس تخلیقی خراجِ تحسین کو خوب سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احساس نوجوان پروگرام: اہلیت اور درخواست کا طریقہ کار

پرفیوم کے ڈبے پر خاتون وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین ، یوتھ موٹیویٹر درج ہے۔ نبا کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں یہ اقدام خواتین کی قیادت اور کاروباری صلاحیت کو بھی اجاگر کرے۔

واضح رہے کہ یہ منفرد ذاتی خراجِ تحسین سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گیا جو کہ مریم نواز کی نوجوان پاکستانیوں میں مقبولیت اور اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔