ریٹائرڈ ملازمین کو 5 پنشن ایڈ ہاک ریلیف دینے کی منظوری

وفاقی حکومت نے ترمیم شدہ پنشن قانون کے تحت یکم جولائی 2025 سے ریٹائرڈ ملازمین کو گزشتہ پانچ پنشن ایڈہاک ریلیف دینے کی منظوری دی/ فائل فوٹو
August, 8 2025
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ترمیم شدہ پنشن قانون کے تحت یکم جولائی 2025 سے ریٹائرڈ ملازمین کو گزشتہ پانچ پنشن ایڈہاک ریلیف دینے کی منظوری دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2025 سے ریٹائرڈ ملازمین کو 2011 سے 2024 تک پنشن میں ہونے والے پانچ اضافے ایڈہاک ریلیف کی صورت میں پنشن کے ساتھ ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپیہ 89 پیسے فی یونٹ سستی
نئے پنشن قانون کے مطابق یکم جولائی اور اس کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی بیس پنشن مقرر کر دی گئی ہے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ بیس پنشن پر ایڈہاک ریلیف کی بنیاد پر ہو گا، مجموعی پنشن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق بیس پنشن قانون کے مطابق یکم جولائی 2025 سے ریٹائرڈ ملازمین کو بیس پنشن پر 2011 کا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف، 2015 کا ساڑھے سات فیصد، 2022 کا 15 فیصد، 2023 کا ساڑھے سترہ فیصد اور 2024 کا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔