اسلام آباد: باجا کے استعمال اور فروخت پر قانونی کارروائی کا اعلان

فائیل فوٹو
August, 7 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پلاسٹک کے ہارن (باجا) کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان نواز میمن نے بدھ کے روز باجا کے استعمال اور فروخت پر خبردار کیا ہے۔ ڈی سی میمن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہارن کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ سال اگست میں بھی باجے کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
حکام کے مطابق یہ اقدام یومِ آزادی کے موقع پر غیر ضروری شور شرابے اور عوامی پریشانی سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یومِ آزادی کی خوشیوں کو پرامن اور خوشگوار بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر قرار دیے گئے ہیں۔