
لیسکو حکام کے مطابق صارفین سے میٹر کی تبدیلی کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، میٹر بلا ڈیمانڈ نوٹس مفت میں تبدیل کیا جائے گا۔
لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے 3.52 ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹو جیسے تمام اقسام کے میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا، اور ڈیفیکٹیو کوڈ کے تحت دو ماہ کے اندر اندر میٹر کی تبدیلی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کا اربن فلڈنگ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر انتباہ
دوسری جانب نیپرا نے بھی بجلی کے نرخوں میں کمی کا عندیہ دیا ہے،جو صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا باعث بن سکتا ہے، جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اگر منظوری دی گئی تو عوام کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نیپرا جلد ہی حتمی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ جاری کرے گا، جس سے صارفین کو دوہرا ریلیف ملنے کی امید ہے۔