شاہراہ ناران کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
 شاہراہِ ناران جلکڈ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، گزشتہ رات فلیش فلڈنگ کے باعث شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔
فائل فوٹو
ناران: (سنو نیوز) شاہراہِ ناران جلکڈ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، گزشتہ رات فلیش فلڈنگ کے باعث شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے مطابق گزشتہ رات ناراں اور بیسر کے درمیان موسلادھار بارش سے جلکڈ اور بیسر میں فلیش فلڈ سے شاہراہِ ٹریفک کیلئے جزوی طور پر بند ہو گئی تھی۔

کے ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششوں سے بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے علی الصبح شاہراہِ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ کاغان پر گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ا ین ایچ اے کا سٹاف اور مشینری مختلف مقامات پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے موجود ہے۔