
ذرائع کے مطابق، یکم اگست سے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے 82 پیسے کمی متوقع ہے، جس کے بعد نئی متوقع قیمت 265 روپے 33 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں پیٹرول 272 روپے 15 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا ہے، لہٰذا قیمت میں ممکنہ کمی عوام کے لیے خوش آئند خبر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اعجاز چوہدری سمیت 3 اراکین اسمبلی نااہل، نوٹیفکیشن جاری
رپورٹس کے مطابق اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی توقع ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد نئی ممکنہ قیمت 282 روپے 67 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ڈیزل 284 روپے 35 پیسے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
وزارت خزانہ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم اگست کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان 31 جولائی کی شب متوقع ہے، تاہم ابتدائی تجزیات کے مطابق حکومت قیمتوں میں کمی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔