نادرا کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم اعلان سامنے آگیا
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم اعلان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی شناختی دستاویزات، یا اپنے شناختی کارڈ میں تبدیلی یا تجدید کے خواہشمند پاکستانی آئندہ ہفتے دمام میں سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی نظام میں نئی تبدیلیاں متعارف کروا نے کا فیصلہ

دمام میں 25 اور 26 جولائی بروز جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے تا 3 بجے تک نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ دورہ کریگی۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خواتین و حضرات جو اپنی نئی شناختی دستاویزات بنوانا چاہتے ہیں یا شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی یا تجدید کرانا چاہتے ہوں تو وہ تمام ترکارروائی آسانی سے کرواسکتے ہیں۔

نادرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لوگوں کو تمیمی نیو کیمپ ظھران ایسٹرن پراونس آنے کا کہا ہے جبکہ لوکیشن (https://maps.app.goo.gl/BPPp3gTDtB1teFB79) بھی فراہم کی گئی ہے۔