
ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے بل اب پاکستان پوسٹ کے ذریعے صارفین کو بھیجے جائیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف بلوں کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکے گی بلکہ پرائیویٹ کورئیرز پر انحصار بھی کم ہو گا۔
اس منصوبے کا مقصد بروقت اور شفاف طریقے سے بجلی کے بل صارفین تک پہنچانا ہے، منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز 25 جولائی سے کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر مخصوص سرکلز میں بلوں کی ڈلیوری کا آغاز کیا جائے گا جسے بتدریج پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے 22 شہروں میں مفت وائی فائی نیٹ ورک فعال
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان پوسٹ کی سروسز کو فعال بنایا جائے گا، بلکہ بجلی کے صارفین کو وقت پر بل کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ اس منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ترسیل کے نئے نظام سے آگاہ رہیں اور بل نہ ملنے کی صورت میں قریبی ڈاک خانے سے رجوع کریں۔