ریلوے ملازمین کیلئے خوشخبری: تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ
فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے نے اپنے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے
فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے نے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری کئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ریلوے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے نے اپنے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

 (ویب ڈیسک) ریلوے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے نے اپنے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

 

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے آفیسرز اور دیگر افسران کو بنیادی تنخواہ کے مطابق 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 10 فیصد ایڈہاک ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر دیا گیا ہے، جیسا کہ فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بیروزگاروں کو الیکٹرک رکشے و لوڈر دینے کا اعلان

ریلوے کے ملازمین نے اس اعلان پر جزوی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ الاؤنسز اور ریلیف موجودہ یعنی جولائی 2024 کی تنخواہوں کے مطابق دیے جائیں، تاکہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں حقیقی ریلیف مل سکے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پرانی تنخواہ کے حساب سے دی گئی رقم موجودہ دور کی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتی، اور حکومت کو چاہیے کہ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی بنیاد حالیہ اسکیلز پر رکھے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا، تاہم ریٹائرڈ ملازمین کو اس اضافے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام وفاقی اداروں میں تنخواہوں کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر کیا جا رہا ہے، تاکہ تمام سرکاری ملازمین کو برابری کی بنیاد پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔