
تفصیلات کے مطابق یہ فنڈز محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد مختص کیے گئے ہیں جن میں شہر کے مختلف علاقوں میں فی زون 1 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جاری کیے گئے فنڈز لاہور کے مختلف زونز میں بہتری کے لیے استعمال ہوں گے جن میں نئے واٹر ٹینکس کی تعمیر اور جدید مشینری کی خریداری شامل ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد شہر میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
مزید برآں فنڈز جاری کرنے کے بعد محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر کو باضابطہ طور پر منتقلی کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ اس انتظامی اقدام کے تحت واسا کو ضروری آلات کی خریداری اور زیر التوا تعمیراتی کاموں کی تکمیل کی اجازت مل گئی ہے۔
یاد رہے کہ واساکی جانب سے پنجاب حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کے لیے درخواست کی گئی تھی تاکہ جاری ترقیاتی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ پیش آئے۔ بروقت فنڈز کے اجراء سے اب اہم انفراسٹرکچر اپگریڈز بغیر کسی تاخیر کے جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔