پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
public holiday Punjab,
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ضلع وہاڑی میں معروف صوفی بزرگ بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان ۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اس روز ضلع کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم، تعلیمی بورڈز اور جامعات کے جاری امتحانات پر یہ تعطیل لاگو نہیں ہوگی، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ یہ اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر، خصوصاً پنجاب سے عرس میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو سہولت دی جا سکے۔ عرس کی تقریبات میں مذہبی اجتماعات، روحانی محافل اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔  یہ علاقائی سطح پرسال کا ایک اہم روحانی و ثقافتی موقع سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی نمبر پلیٹ پالیسی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

اگرچہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم صحت، صفائی، سیکیورٹی، اور ایمرجنسی سروسز جیسے اہم محکمے اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق سرانجام دیتے رہیں گے تاکہ عرس کی تقریبات کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ نہ پیش آئے۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں ہجوم پر قابو پانے اورعوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات شامل کی گئی ہیں۔