عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی
electricity price reduction
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے فی یونٹ کی واضح کمی کی گئی ہے جبکہ کراچی کے صارفین کے لیے یہ کمی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ تک کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔ یہ ریلیف صارفین کو جولائی 2025 کے بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا، جس سے مہنگائی کے مارے عوام کو کچھ حد تک مالی سہولت میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تین سال تک نئے میڈیکل کالجز کھولنے پر پابندی

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا یہ اقدام عالمی سطح پر تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں بہتر توانائی مینجمنٹ کے باعث ممکن ہوا ہے۔ نیپرا کے مطابق، آئندہ بھی اسی طرح کی ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ صارفین کو عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کا فائدہ پہنچایا جا سکے۔

بجلی صارفین نے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسی پالیسیاں اپنائی جائیں گی جن سے عام آدمی کو براہِ راست ریلیف حاصل ہو۔