تین سال تک نئے میڈیکل کالجز کھولنے پر پابندی

فائیل فوٹو
July, 10 2025
(ویب ڈیسک)ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ فیکلٹی کم ہے، اس لیے فی الوقت نئے کالجز نہیں بنائے جائے گے
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے تین سالوں میں ملک میں کوئی نیا میڈیکل کالج نہیں بنایا جائے گا۔ یہ اعلان پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے سینیٹ کمیٹی کو بتاتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے اور پڑھانے والے تجربہ کار ٹیچرز کم ہیں، اس لیے ابھی مزید ادارے نہیں کھولے جائے گے ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود کالجز کی حالت بہتر بنائی جائے گی، جیسے کہ ہسپتالوں کی سہولت، فیکلٹی، اور پڑھائی کا معیار وغیرہ ۔ اس دوران نئے اداروں پر پابندی رہے گی تاکہ تعلیم کا بہترین معیار ممکن بنایا جاسکے۔
نجی تعلیمی ادارے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو مزید ڈاکٹرز کی ضرورت ہے اور پابندی سے نوجوانوں کے تعلیمی مواقع کم ہو جائیں گے۔
طلبہ بھی اس فیصلے سے متّفق نظر نہیں آتے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اصلاحات کے ساتھ ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی جاری رکھنی چاہیے، نیز صحت کے شعبے میں کوئی حرج نہ پیدا ہو۔