
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں پوری طرح علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے خلاف اس مذموم مہم کے پیچھے کون ہے، صدرِ پاکستان اور عسکری قیادت کے درمیان مضبوط اور باوقار تعلقات قائم ہیں۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
انہوں نےکہا کہ صدر مملکت کا بیان ہے کہ مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، کیوں پھیلا رہا ہے، اور اس سے فائدہ کسے ہو رہا ہے ، آرمی چیف کی توجہ صرف پاکستان کی طاقت اور استحکام پر مرکوز ہے، اس کے سوا کچھ نہیں، جو اس جھوٹے بیانیے کا حصہ ہیں، وہ دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہیں کریں، ہم وہ سب کچھ کریں گے جو پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہو، ان شاءاللہ۔