190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان کا عدالت سے رجوع
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کردیں۔

  190 ملین پاؤنڈز کیس میں  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی  جلد سماعت کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہیں، جس میں درخواست  کی گئی کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے ۔ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی  تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کررہی ہیں: مولانا فضل الرحمان

دائر کردہ درخواست کے مطابق 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ۔ نیب کیس لٹکانے کیلئے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس کو جلد از جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، مگر یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے ۔