
تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز ایک لاکھ کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار 445 کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: کم سے کم ماہانہ آمدن 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز
ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ کے پیش نظر سپیل وے کو کھول دیا گیا۔ نالہ ایک، نالہ ڈیک، نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔
تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے سپل وے کو کھول دیا گیا ہے۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔