پنجاب یونیورسٹی کا پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام کے آغاز کا اعلان

فائل فوٹو
June, 28 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے اپنے انتظامی نظام اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک نیا پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
واضح رہے کہ یہ ڈپلومہ "مینجمنٹ سسٹمز اور اسٹینڈرڈز" پر مرکوز ہوگا اور "ڈیپارٹمنٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ" کے تحت پیش کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو معیار، حفاظت اور پائیداری کے لئے مضبوط نظام تیار کرنے کی مہارت دینا ہے۔
یونیورسٹی نے یہ تصدیق کی ہے کہ ڈپلومہ کی کلاسسز فزیکل اور آن لائن دونوں طریقوں میں دستیاب ہوں گی، تاکہ شرکاء کو سہولت ہو سکے۔
یادرہے کہ یہ پروگرام پیشہ ور افراد، حالیہ فارغ التحصیل اور موجودہ طلباء کے لیے دستیاب ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 جون ہے، جبکہ کلاسیں 7 جولائی سے شروع ہوں گی۔