
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایجنڈا پھاڑنے، گالیاں دینے کے الزام میں 26 اپوزیشن ارکان کو 15 دن اجلاس کیلئے معطل کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ارکان نے سرکاری بینچز پر دھاوا بولا، کاغذات پھاڑے، ارکان کی جانب سے توہین آمیز زبان اور دھمکی آمیز انداز اختیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم، عدالت نے فیصلہ سنادیا
معطل ہونے والوں میں ممبر پنجاب اسمبلی ملک فہاد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان شامل ہیں۔ اپوزیشن کے رکن محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید پر پابندی لگا دی۔ اپوزیشن کے معطل ارکان میں محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشی، امتیاز محمود شامل ہیں۔
سپیکر نے علی امتیاز، راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال، خالد زبیر نثار، چوہدری محمد اعجاز شفیع کو ہلڑی بازی کے الزام میں معطل کر دیا۔ اپوزیشن رکن سائمہ کنول،محمد نعیم، رانا اورنگ زیب، اسامہ اصغر علی گجر، شمائلہ امیر اور سجاد احمد کی رکنیت 15 دن کیلئے معطل کی گئی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ایوان میں نظم بحال رکھنا میری ذمہ داری ہے، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے اختیارات کو چیلنج کیا، اسمبلی رول 210 کے تحت کارروائی کا اعلان کرتا ہوں۔