
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 کے آغاز میں جاری کردہ عام تعطیلات کے سالانہ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران 9 اور 10 محرم کو یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 (ہفتہ اور اتوار) کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔
یہ تعطیلات ہجری سال 1447ھ کے آغاز اور یومِ عاشورہ کے پیش نظر دی جائیں گی جن کا مقصد شہریوں کو عزاداری اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور اچانک جسٹس منصورعلی شاہ کی عدالت پہنچ گئے
یاد رہے حکومت کی جانب سے یہ تاریخیں سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں پہلے سے شامل کی گئی ہیں اور ان پر عمل درآمد تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں متوقع ہے۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور امن و امان کے حوالے سے انتظامات کی تفصیلات متعلقہ ادارے بعد میں جاری کریں گے۔
واضح رہے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کردی جس کے مطابق ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 (پاکستان کے معیاری وقت) پر متوقع ہے۔ 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی۔ یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں۔ یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔