
وہ خواتین جو پچھلی اقساط حاصل نہ کر سکیں جیسے کہ نامکمل ڈائنامک سروے، بایومیٹرک تصدیق میں ناکامی یا شناختی کارڈ کے مسائل کی وجہ سے انہیں اب مجموعی طور پر 27,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ ادائیگیاں 23 جون 2025 سے باقاعدہ طور پر شروع ہو جائیں گی، اور یہ تمام مجازادائیگی ایجنٹس اور بی آئی ایس پی مراکز سے کی جائیں گی۔ جون 2025 کی قسط 13,500 روپے ہوگی، کیونکہ یہ وہ رقم ہے جو پہلے ادا نہیں ہو سکی تھی۔ ان اقدام کا مقصد مستحق خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا اور ان کی پینڈنگ ادائیگیوں کو کلیئر کرنا ہے۔
وہ مستحقین جن کے بایومیٹرک ڈیٹا اور شناختی کارڈ کی تفصیلات اپڈیٹ ہوں گی، انہیں ڈبل ادائیگی ملے گی۔ سسٹم کی خرابی یا ذاتی دستاویزات کی کمی کی وجہ سے کئی افراد کو مسائل کا سامنا رہا، جو اب اس ادائیگی کے مرحلے میں حل کیے جا رہے ہیں۔ مستحقین کو ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی، اس لیے اپنا موبائل فون رجسٹرڈ اور ایکٹیو رکھنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ وہ خواتین جنہیں پہلے روک دیا گیا تھا یا جنہیں سسٹم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے، وہ بھی اس ادائیگی کی حقدار ہوں گی۔ مستحقین اپنی ادائیگی کی حیثیت BISP 8171 ویب پورٹل یا 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، گھر بیٹھے ادائیگی کی تصدیق کریں
اگر آپ کو نہیں معلوم کہ آپ اس وقت کے 27,000 روپے کی بی آئی ایس پی ادائیگی کے لیے اہل ہیں یا نہیں، تو اس کی جانچ کے دو آسان طریقے ہیں:
اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اور اپنی حیثیت معلوم کریں۔
یا پھر قریبی بی آئی ایس پی دفتر جا کر نمائندے سے اپنی پروفائل کی تصدیق کروائیں۔
اگر آپ کی تفصیلات اپڈیٹ ہیں اور بایومیٹرک توثیق کامیاب ہو گئی ہے، تو آپ کا نام خودبخود ادائیگی کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
اگر کسی کو اہلیت میں مسئلہ ہے جیسے بایومیٹرک، سروے یا شناختی کارڈ کے مسائل تو فوری کارروائی ضروری ہے۔ اس کے لیے قریبی نادرا دفتر جائیں اور شناختی کارڈ سے متعلق مسائل حل کروائیں یا نیا شناختی کارڈ بنوائیں۔ اس کے بعد تحصیل سطح کے بی آئی ایس پی دفتر جائیں اور اپنا ڈائنامک سروے مکمل کروائیں۔
یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا موبائل نمبر ایکٹیو ہو اور آپ کے شناختی کارڈ سے درست طور پر منسلک ہو۔ جو خواتین یہ تمام مراحل 23 جون سے پہلے مکمل کر لیں گی، انہیں موجودہ ادائیگی سائیکل میں ترجیح دی جائے گی۔
8171 سے تصدیقی پیغام موصول ہونے کے بعد، آپ اصل شناختی کارڈ دکھا کر اپنے مختص کردہ ادائیگی مرکز یا پارٹنر ایجنٹ سے رقم وصول کر سکتی ہیں۔
یاد رکھیں کہ بی آئی ایس پی کی تمام ادائیگیاں بالکل مفت ہیں، اور کسی قسم کی فیس یا کٹوتی کا مطالبہ غیر قانونی ہے۔ اگر کوئی رشوت مانگے یا بلا جواز رقم کاٹ لے، تو فوراً بی آئی ایس پی ہیلپ لائن پر شکایت درج کریں۔
حکومت نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق فرد اس مالی امداد سے محروم نہ رہ جائے۔