پی ٹی آئی رہنما اورکارکن توڑ پھوڑکے 2 کیسز میں بری
جوڈیشل مجسٹریٹ نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دومقدمات میں بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ، علی بخاری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کو بری کر دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دومقدمات میں بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کو بری کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد احمد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے دومقدمات میں بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ، علی بخاری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کو بری کر دیا۔

تھانہ کراچی کمپنی میں درج دونوں مقدمات کی سماعت کے دوران ملزم شعیب شاہین اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ نے اہم سوالات اٹھا دیئے، ایک اور خط آگیا

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم عامر مغل اور عامر ڈوگر پیش کیوں نہیں ہو رہے۔ جس پر وکیل نے کہا کہ کچھ کیسز میں مراد سعید ملزم تھا لیکن پیش نہ ہونے پر وہ بری ہو چکا ہے۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 425 اور 498 میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب ، علی بخاری ، شعیب شاہین، عامرڈوگر، ملک رفیق،عامر مغل اور دیگر کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔