
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں کے سلسلے کے بعد کیے گئے امریکی حملے قابل مذمت ہیں، پاکستان کو خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر گہری تشویش ہے، ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی تمام روایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکی حملے کے بعد سخت جوابی کارروائی کا اعلان
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت کے نتیجے میں کشیدگی اور تشدد
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 22, 2025
میں بے مثال اضافہ نہایت پریشان کن ہے، کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی پورے خطے اور اس سے باہر نہایت سنگین نتائج کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، تنازعے کو فوری طور پر ختم کیا جائے، فریقین کو بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ ہی خطے کے مسائل کے حل کے لیے واحد قابل عمل راستہ ہے۔