ایم ڈی کیٹ کے لیے اہلیت کے معیار میں اضافہ
MDCAT eligibility
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلے کے لیے درکار کم از کم نمبروں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 انٹرمیڈیٹ (پری میڈیکل) یا اس کے مساوی تعلیم کے لیے اہلیت کا معیار60 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار، ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ نیا معیار تعلیمی سال 2025–2026 کے داخلوں پر لاگو ہوگا۔ نئی پالیسی کے مطابق، صرف وہی امیدوار ایم ڈی کیٹ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے ایف ایس سی یا اس کے مساوی امتحانات میں کم از کم 65 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کے شناختی نظام میں انقلابی ترامیم

یاد رہے کہ  تمام درخواست دہندگان کو اپنے متعلقہ صوبے یا رہائشی علاقے میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینا ہوگا۔ بیرونِ ملک مقیم امیدواروں کے لیے واحد بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹر ریاض، سعودی عرب میں قائم کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تیاری کے لیے نصاب اپنی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا ہے۔