فرانسیسی صدر کو رافیل طیارے کی پوسٹ لگانا مہنگا پڑگیا
Rafale jets
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر رافیل طیارے کی حمایت میں کیا گیا پوسٹ الٹا اُن پر ہی بھاری پڑ گیا۔

 یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب حالیہ پاک-بھارت فضائی جھڑپ میں دو بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے، جس کے بعد خاص طور پر پاکستانی صارفین کی جانب سے میمز اور طنزیہ تبصروں کا سیلاب آ گیا۔

میکرون نے اپنے پیغام میں لکھا یورپی دوستو، تمہیں کال آئی ہےاور اس کے ساتھ ایک شاندار رافیل طیارے کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا: Rafale is callingان کا یہ پیغام دراصل یورپی اتحاد اور دفاعی تیاری کی علامت کے طور پر سامنے آیا، لیکن اس کا وقت نہایت حساس ثابت ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا مفت موبائل فون دینے کا اعلان

حال ہی میں پاکستانی فضائیہ نے ایک بھرپور کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں دو رافیل بھی شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس حقیقت کی روشنی میں میکرون کے پوسٹ کو نشانے پر لے لیا۔

ایک صارف نے لکھا Rafale is calling... but Pakistan answered with a missile ،جبکہ ایک اور نے طنزیہ تبصرہ کیا: Yes, it s calling... from the crash siteایک میم میں تو رافیل کی تصویر پر Signal Lostلکھا گیا

جبکہ ایک اور مقبول میم میں Callingکو Fallingبنا دیا گیا۔

 

چینی صدر شی جن پنگ کے ایک طنزیہ تبصرہ اکاؤنٹ نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا: سلام ہیلو؟

 

دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی سوال اٹھایا کہ کیا یہ پوسٹ ایسے وقت میں موزوں تھی جب رافیل کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ابتدا میں بھارت نے طیاروں کے نقصان کی تردید کی تھی، لیکن بعد میں ان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان نے ایک بین الاقوامی انٹرویو میں نقصانات کا اعتراف کیا۔