طلباء کیلئے خوشخبری،امتحانات کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع
exam registration
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے طلباء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، جس سے ہزاروں طلباء کو فائدہ پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے اب اپنے طلباء کی رجسٹریشن 20 جولائی 2025 تک بغیر کسی اضافی فیس کے کروا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے نویں جماعت کے طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ وہ 2026 میں ہونے والے بورڈ امتحانات میں شرکت کے اہل ہو سکیں۔ اس سہولت کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلباء کو رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنا اور تعلیمی عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خبر،نتائج کی تاریخ سامنے آ گئی

تاہم، جو ادارے یا امیدوار مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہیں کروا سکیں گے، ان کے لیے رجسٹریشن کا عمل 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 4 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔ تعلیمی بورڈز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس کے بعد کوئی رجسٹریشن قابل قبول نہیں گی۔

واضح رہے کہ والدین، اساتذہ اور طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ بورڈز کی ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔