میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خبر،نتائج کی تاریخ سامنے آ گئی
Matric results Punjab
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) طویل انتظار کے بعد بالآخر پنجاب بھر کے لاکھوں طلبہ کے لیے بڑی خبر آ گئی! پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ میٹرک امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک کے نتائج 24 جولائی 2025 کو بیک وقت جاری کیے جائیں گے، جس کا فیصلہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے 14 جون کو منعقد  ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نتائج میں تاخیر کی بنیادی وجہ پرچوں کی مکمل مارکنگ نہ ہونا بنی، جس سے بروقت نتیجہ سازی متاثر ہوئی۔ تعلیمی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ تاریخ پر نتائج جاری کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ طلبہ کو مزید انتظارنہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی بورڈ کی جانب سے منسوخ شدہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان

واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی ایک اور اہم تعلیمی پیش رفت سامنے آئی ہےBISE راولپنڈی نے HSSC پارٹ-ون کے تاریخ اسلام کا پرچہ منسوخ کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب طلباء نے امتحانی پرچے میں غیرنصابی سوالات کی شکایت درج کروائی تھیں ۔ متعدد طلبہ نے دعویٰ کیاتھا کہ پرچہ ان کے طے شدہ نصاب سے ہٹ کر تھا، جس پر فوری طور پر ممتحنین نے بورڈ کو آگاہی فراہم کی۔

یاد رہے کہ طلباء کے تعلیمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے پرچہ منسوخ کر کے شفافیت کا ثبوت دیا۔ اب نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔