
یہ ملاقات قونصلر رسائی کے تحت کی گئی، جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفارتی مشن کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں سیکیورٹی آفیسر بابر علی، قونصل آفیسرز عائشہ، آمنہ اور پیمیلہ شیفل شامل تھیں۔ وفد نے وقار حسین سے ملاقات کی اور قونصلر امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وقار حسین کے خلاف ایف آئی اے میں ایکسٹراڈیشن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور وقار حسین کو قانون کے مطابق مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور اپنی ہی پارٹی کے ارکان پر پھٹ پڑے
واضح رہے کہ ایکسٹراڈیشن ایکٹ کے تحت کسی بھی غیر ملکی مطالبے پر مشتبہ افراد کو دوسرے ملک کے حوالے کرنے سے قبل مکمل قانونی عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ اس دوران ملزم کو قونصلر رسائی کا حق حاصل ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی قانونی پوزیشن واضح کر سکے۔
حکام کے مطابق امریکی وفد کی ملاقات کے دوران جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور قیدی کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ ملاقات مکمل طور پر جیل قوانین اور بین الاقوامی ضوابط کے مطابق ہوئی۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس ملاقات پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔