
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ پارٹی کے اندر اور باہر موجود عناصر مخالفین کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، پارٹی کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ گمراہ کر رہے ہیں، ان لوگوں کی وجہ سے ہم ہر بار گمراہ ہو رہے ہیں، گمراہ کرنے کا مقصد فوکس ہٹانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد اور ڈسپلن پاکستان کی بنیاد ہیں، ہماری پارٹی کا جو سلوگن ہے وہ بھی اتحاد ایمان اور خود داری ہے، بجٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات تھے کہ بجٹ پیش کیا جائے، عمران خان نے نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، اپنی ہی حکومت اور پارٹی کے خلاف بیانات دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گمراہ کن بیانات میں آکر اپنے مقصد سے ہٹ گئے، گمراہ کن بیانات کا مقصد کارکنان کو کنفیوز کرنا ہے، گمراہ نہ ہوں، ہمارا لیڈر ایک ہے، ہمارا مقصد ایک ہے، ہماری نیت بھی ایک ہونی چاہیئے، جب تک نیت ایک نہیں ہوگی، ہم مقصد حاصل نہیں کرسکتے، گمراہ ہونے سے بچیں، گمراہ کرنے والے تمام لوگ واضح ہوچکے ہیں، ان سب کو پہچان کر ان کو فالو کرنے کے بجائے ان کو فکس کریں۔