
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا پر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے اوور سیز پاکستانیوں کی معاشی، سماجی، اور عالمی سطح پر خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی
آئی ایس پی آر کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور سراہا۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کی معیشت اور ساکھ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔