
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خیر پور کے علاقے ٹانگرو میں پیش آیا،ملزم پپن پنھور نے کھانا تاخیر سے ملنے پر اپنی ماں زرینہ پنھور کر فائرنگ کردی، ملزم بیٹے کے فائرنگ سے اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جبکہ زرینہ بی بی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کھانا پکانے میں دیر ہونے پر پیش آیا ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سیکرٹری لاہور بار چودھری لطیف سرا ساتھی سمیت قتل
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے، علاقہ مکینوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے، اہل علاقہ نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سفاک قاتل کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔