
بتایا گیا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ننگل ساہداں مریدکے کے قریب کار سوار سابق سیکرٹری لاہور بار چودھر ی لطیف احمد سرا ایڈووکیٹ اور اس کے ساتھی پی پی 57 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور نارووال بار کے ممبر محمد سفیان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کو بینک سے 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ
ادھر پنجاب بار کونسل نے دو وکلاکے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور آج ہفتہ کے روز لاہور ڈویژن میں ہڑتال کی کال دیدی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم شیخوپورہ میں ایڈووکیٹ محمد لطیف سرا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، وہ نہ صرف سپریم کورٹ کے وکیل تھے بلکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے طویل عرصے سے رکن بھی تھے ، ہم اس افسوسناک واقعہ کی بھرپور اور شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہفتہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔