نان فائلرز کو بینک سے 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ نان فائلرز کے بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا
ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ نان فائلرز کے بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ نان فائلرز کے بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔

کمیٹی تجویز پر نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی، اس سے قبل نان فائلرز کیلئے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔ حکومت نے ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی 2 درجن شرائط مانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ

خزانہ کمیٹی کا اجلاس سید نوید قمر کی زیرصدارت ہوا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ای کامرس کے ذریعے کاروبار کرنے پر 2 فیصد تک انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ الیکٹرانکس، الیکٹریکل کا آن لائن کاروبار کرنے پر اب 0.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، کپڑوں کا آن لائن کاروبار کرنے پر 2 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

فنانس بل میں ایف بی آر کی تجویز ہے کہ کپڑوں، الیکٹرونکس، الیکٹریکل کے علاوہ کوئی اور کاروبار کرنے پر 1 فیصد ٹیکس ہو گا، رجسٹرڈ آن لائن کاروبار کرنے والے آمدن سے انکم ٹیکس دینے کے پابند ہونگے، کسٹمرز کی جانب سے آرڈر بُک کرانے پر بِلنگ ڈیٹیل کو آن لائن ریٹرن تصور کیا جائے گا، رجسٹرڈ آن لائن کاروبار کرنے والوں پر چھاپہ بھی نہیں مارا جائے گا، آن لائن کاروبار کرنے والے انکم ٹیکس کیلئے کسٹمرز سے اضافی پیسے نہیں لیں گے۔