گرمی کی شدید لہر، جیکب آباد دنیا کا گرم ترین شہر قرار
Jacobabad heatwave
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) جیکب آباد دنیا کا سب سے گرم ترین شہر قرار، آدھی رات کے بعد بھی درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

پاکستان کا شہر جیکب آباد ایک بار پھر دنیا کے گرم ترین مقامات کی فہرست میں اپنا نام شامل کرچکا ہے، جہاں آدھی رات کے بعد بھی درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ درجہ حرارت عالمی سطح پر ریکارڈ ہونے والے انتہائی گرم ترین رات کے درجہ حرارت میں شمار ہوتا ہے، جو ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی شدت کی ایک واضح مثال ہے۔

یاد رہے کہ عالمی موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کے مزید چار شہر بھی دنیا کے پندرہ گرم ترین شہروں میں شامل رہے، جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری شدید گرمی کی لہر کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا آغاز،بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

واضح رہے کی گرمی کی یہ شدت نہ صرف انسانی صحت بلکہ روزمرہ زندگی، زراعت اور توانائی کی فراہمی پر بھی نمایاں اثرات ڈال رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، رات کے وقت اتنا زیادہ درجہ حرارت ہونا تشویش کا با عث ہےجو صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، خصوصاً ضعیف اور بیمار افراد کے لیے۔

ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ برسوں میں ایسے موسم معمول بن سکتے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں.