ایران کو اسرائیل کیخلاف اپنے دفاع کا پورا حق ہے، پاکستان
Pakistan Supports Iran
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے ایک میں کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں ایران پر ہونے والے حملے سے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت بالکل ناقابلِ قبول ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت بھرپور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیلی ایف-16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

 

 

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی خطے میں مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل نے امن مذاکرات کے درمیان ایران پر حملہ کیا ہے،عالمی برادری کواسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے۔