
اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا ہے، اب ہم تحریک شروع کریں گے سڑکوں پر آئیں گے، احتجاجی تحریک کا پلان اس مرتبہ ہم پبلک نہیں کریں گے، اب میں خندق کھودو یا سرنگ کھودو پورے پاکستان سے عوام کو لے کر پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی ہمارا لیڈر ہے کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں ،بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکہ میں احتجاج کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی کھل کر احتجاج کریں ہم ان کے ساتھ ہیں، اوورسیز کھل کر اپنی آواز بلند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت کا بڑا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھونڈا بجٹ پیش کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت ٹیکس فری بجٹ دینے جارہی ہے، بجٹ میں عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے، بجٹ میں صعنت، صحت، تعلیم، سیاحت، ڈیجیٹائزیشن کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے پر کام کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے، اپ لفٹ کینالز منصوبہ بجٹ کا حصہ ہے جو پورے پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، 7 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کیا جاسکے گا، بجٹ میں چھوٹے بڑے ڈیمز کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، جس سے بجلی صنعتکاروں کو آدھی قیمت پر فراہم کریں گے، عوام کو بلاسود قرضوں فراہم کرکے اپنا روزگار فراہم کیا جائیگا، صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی لگا کر اس کا معیار مزید بلند کریں گے۔