
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 30 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزارکیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 700 کیوسک ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1451.97 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 37 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1163.60 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 642.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریز وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔