چین کی پاکستان کو سٹیلتھ طیاروں، جدید ڈیفنس سسٹم کی پیشکش
چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن جے 35 سٹیلتھ طیارے اور جدید ترین ایچ کیو 19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کر دی
چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن جے 35 سٹیلتھ طیارے اور جدید ترین ایچ کیو 19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن جے 35 سٹیلتھ طیارے اور جدید ترین ایچ کیو 19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کر دی۔

حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔ حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن جے 35 سٹیلتھ طیارے ، کے جے 500 اواکس اور ایچ کیو 19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مو خر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو اے آئی اور آئی ٹی میں تربیت دی جائے گی۔

حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40 پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ایران تجارت کے 3 سے 10 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔