
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.0 اور گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے نکل آئے، علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے ۔
واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 29 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
ماہرین کے مطابق زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت زلزلوں کی بڑی وجہ بنتی ہے، جب ان پلیٹوں کے درمیان دباؤ جمع ہوتا ہے اور وہ اچانک حرکت کرتی ہیں تو زلزلہ آتا ہے، کراچی جیسے ساحلی شہر میں یہ حرکت معمولی ہو تو بھی اثرات گہرے ہو سکتے ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، محفوظ مقامات کا علم رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری حفاظتی اقدامات اپنائیں۔