
جاری کردہ نئت نوٹیفکیشن کے مطابق اب صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک چار روزہ سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
واضح رہے کہ پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں جمعرات سے اتوار تک رکھی گئی تھیں، لیکن نئے اعلامیے میں ان تاریخوں کو جمعہ سے پیر تک کر دیا گیا ہے، تاکہ سرکاری ملازمین اور عوام کو زیادہ بہتر اور آرام دہ انداز میں عید کی خوشیاں منانے کا موقع میسر آ سکے۔
بلوچستان حکومت کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر کیلئے انہی تاریخوں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر ادارے ان دنوں میں بند رہیں گے، جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری
دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت نے بھی 6 جون سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، یوں ملک بھر میں 4 روزہ عید کی چھٹیوں کا ماحول بن گیا ہے۔
یہ فیصلہ عوامی سہولت اور سرکاری ملازمین کو اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کا موقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا یہ اعلان تمام صوبوں کیلئے یکساں لاگو ہو گا۔