عید الاضحیٰ پر گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج (منگل) سے 9 جون تک لاہورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج (منگل) سے 9 جون تک لاہورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہونگی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 تا 5 جون مختلف اضلاع میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

آج شام سے 5 جون تک لاہور، قصور،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب ،سرگودھا ، میانوالی،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور ،بہاولنگر، اور منڈی بہاؤالدین، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب میں آندھی چلنے کا خدشہ ہے۔ 7 سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی چلنے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔