علی امین گنڈاپور احتجاج میں جنید اکبر کو سپورٹ کریں گے: شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 3 سال سے احتجاجی سیاست کر رہی ہے، 26 نومبر کے بعد ہماری سیاسی جدوجہد میں کمی آئی، ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: میٹرو بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ

شبلی فراز نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوئیں تو دوبارہ سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں، عمران خان نے تنظیمی عہدیداروں کو دوبارہ سے جدوجہد شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے عمل دخل کے بغیر احتجاج زیادہ موثر نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور احتجاج میں جنید اکبر کو سپورٹ کریں گے۔ جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے بنایا ہے اور ان پر اعتبار بھی ہے۔