
مرحوم 74 برس کے تھے اور گزشتہ سات ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کر رہے تھے۔
ملک محمد سرور خان نہ صرف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سینئر رکن تھے، وہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک نعمان ایڈووکیٹ کے والد اور کیپٹن (ر) صفدر کے قریبی عزیز بھی تھے۔
انہوں نے 1992 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور طویل عرصے تک پارٹی کے وفادار اور فعال رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد کی فائرنگ،جے یو آئی کے رہنماء مولانا حافظ گل زخمی
مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ملکپورہ جیل گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء برادری، تاجر تنظیموں اور صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ملک محمد سرور خان کی رحلت پر مسلم لیگ ن، قانونی برادری اور ایبٹ آباد کی عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے انتقال کو ایک بڑا قومی و سماجی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔