
حادثہ باغ کے علاقے لس ڈنہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں اہم پولیس افسران شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر باغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایس ایچ او کھائی گلہ نوید، انسپکٹر یاسر کیانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان، آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم شامل ہیں۔
دوسری جانب حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاشوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی خبر سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، خاتون جاں بحق
تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری یا تکنیکی خرابی کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گری۔
واقعے پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔