برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کر دی۔ پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہوگئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کر دی۔ پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہوگئے۔

پنجاب بھر میں اب برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جاسکے گی- مریم نواز کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا اور شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔ پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی کمپنی کی گاڑی کے خریداروں کیلئے بری خبر

وزیراعلی نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لئے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

مریم نواز نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔