سوزوکی کمپنی کی گاڑی کے خریداروں کیلئے بری خبر
Suzuki Pakistan Delivery Delay
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سوزوکی کمپنی نے اپنے صارفین کو اگاہ کیا ہے کہ موجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث گاڑیوں کی بروقت فراہمی میں تاخیر کا ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی معروف کمپنی سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ قانون و نظم کی صورتحال کے باعث ان کی گاڑیوں کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈلیوری کے مختلف راستوں میں وقتی رکاوٹیں درپیش ہیں، جس کے باعث گاڑیاں مقررہ وقت پر صارفین کو فراہم نہیں کی جا سکیں گی۔

سوزوکی کے مطابق کمپنی کی پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد ڈلیوری کے عمل کو معمول پر لایا جائے، عملہ سرگرمی سے مسائل کا حل تلاش کر رہا ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

مزید یہ کہ کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ یہ تاخیر عارضی ہے اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے گاڑیوں کی ترسیل دوبارہ معمول کے مطابق شروع کر دی جائے گی۔ ان کی اپنے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں صبر سے کام لیں اور کمپنی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

یہ اعلان ان صارفین کیلئے اہم ہے جو حال ہی میں گاڑیاں بُک کرا چکے ہیں یا جلد اپنی گاڑی وصول کرنے کی امید کر رہے ہیں۔